16 مارچ 2011 - 20:30

آیت اللہ العظمی شیخ عبداللہ جوادی آملی نے بھی کل قم کی مسجد اعظم میں منعقدہ درس تفسیر میں شرکت کرنے والوں سے خطاب میں علاقے کی موجودہ صورت حال کا جائزہ لیا۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ العظمی شیخ عبداللہ جوادی آملی نے بحرین پر سعودی جارحیت پر اپنے رد عمل کا اظہار کیا اور قرآن کی رو سے دنیا اور علاقے کے جاری مسائل اور بحرین پر بیرونی لشکرکشی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: بعض لوگوں کا دعوی ہے کہ گویا وہ حرمین کے خادم ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ ان لوگوں نے حرمین شریفین کو یرغمال اور اسیر بنا رکھا ہے۔ وہ لوگ جو خادم الحرمین ہونے کے دعویدار بھی ہیں اور مسلمان ممالک پر چڑھائی کرتے ہیں اور علماء میں سے بھی بعض خاموش ہیں اور ان کی آوازیں گھٹی ہوئی ہیں یہ درحقیقت دہان بستہ شیطان ہیں (جن کے منہ بند کئے گئے ہیں) جو اپنی زبان سے صرف جعلی خادمین حرمین شریفین کی تصدیق و تأئید کرتے ہیں یا عوامی مظاہروں کا راستہ روکتے ہیں، اور اس کے باوجود آپ (حاضرین اور دنیاوالے) آرزو کرتے ہیں کہ زلزلہ نہ آئے، سیلاب نہ آئے اور سونامی لوگوں کے گھر برباد نہ کرے!!۔استاد تفسیر و فلسفہ و عرفان اور اصول و فقہ نے کہا: ہمارے علمائے کرام اور مراجع کرام اور بعض محترم سرکاری حکام نے بعض نکات بیان کئے ہیں اور ہم بھی شر پسند اور جرائم پیشہ حکمرانوں اور عالمی استکبار کے ہاتھوں سے ان اقوام کی رہائی اور آزادی کی دعا کرتے ہیں۔آیت اللہ العظمی جوادی آملی درس تفسیر کے آخر میں مظلوم اور تحت ستم اقوام خاص طور پر بحرینی مسلم ملت کی کامیابی کے لئے بارگاہ احدیت میں دست بدعا ہوئے اور یوں التجا کی: بار خدایا! میں تجھے پیغمبر اکرم (ص)، ائمہ طاہرین اور چودہ معصومین اور قرآن مجید کی قسم دیتا ہوں کہ تو مسلمانوں کے مسائل حل فرما دے! انہیں اپنے حکام کے شر سے نجات عطا فرما دے! استکبار اور صہیونیت کے ان کی سرزمینوں اور ان کے حقوق سے کوتاہ کر دے! اور امریکہ اور عالمی استکبار کو ذلت و رسوائی سے دوچار فرما دے۔

- بحرین میں آل خلیفہ- آل سعود کی درندگی؛ آیت اللہ العظمی صافی گلپائگانی کا پیغام

- بحرین میں آل خلیفہ- آل سعود کی درندگی؛ آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی کا خطاب

- بحرین میں آل خلیفہ- آل سعود کی درندگی؛ آیات عظام سیستانی اور بشیر نجفی کا رد عمل

- بحرین میں آل خلیفہ- آل سعود کی درندگی؛ حضرت آیت‌ اللہ العظمی نوری ہمدانی کا بیان

- بحرین میں آل خلیفہ- آل سعود کی درندگی؛ حضرت آیت‏اللہ العظمی سبحانی کا بیان

- آیت اللہ العظمی وحید خراسانی: اے پاکستان، ہند، ایران، ترکی اور تمام دنیا کے مؤمنو! بحرینی عوام خاک و خون میں تڑپ رہے ہیں

............

/110

استشہادی کاروائیوں کی دعوت:

رجسٹریشن کے لئے یـــــہــــــــــاں رجوع کریں۔