اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـابناـ کی رپورٹ کے مطابق مقتدا صدر نے خلیج فارس کی ساحلی ریاستوں کی طرف سے بحرینی عوام کی سرکوبی کے لئے اس ملک میں افواج بھجوائے جانے کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خلیجی ریاستوں کی طرف سے افواج بھجوانے کا مطلب بحرینی عوام کے مطالبات کی سرکوبی ہے۔انھوں نے کہا ہے کہ بحرین میں پہنچنے والی عرب فورسز کو عوام کی حمایت کرنی چاہئے اور انہیں ان کو کچلنے سے اجتناب کرنا چاہئے۔ انھوں نے انقلاب بحرین کو حق و حقیقت کا انقلاب قرار دیا اور کہا کہ اس انقلاب کو ہرگز کچلنے کی ہرگز کوشش نہیں ہونے چاہئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110