اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ہزاروں کفن پوش بحرینی انقلابی عوام نے بحرین کل کی ریلیوں پر حمد کے بیرونی گماشتوں اور غنڈوں کے بھیس میں بحرینی سیکورٹی فورسز کے حملوں میں ہزاروں افراد کے زخمی ہونے کے واقعے پر احتجاج کرتے ہوئے بحرینی بادشاه کے محل کی طرف ریلی منعقد کی ہے۔
انقلابی عوام نے صافریہ شاہی محل کے سامنے دھرنا دیا ہے اور اس وقت حالات پرامن ہیں۔
بحرین کے دیگر شہروں سے بھی عوام کے جلوس صافریہ محل کی طرف روانہ ہوگئے ہیں۔
انقلابی راہنما شیخ حسن مشیمع نے العالم کے ساتھ گفتگو کرتےہوئے کہا کہ جن غنڈوں نے کل چاقؤوں، لاٹھیوں اور تلواروں کے حملے کئے وہ درحقیقت آل خلیفہ خاندان کے سیکورٹی اہلکار تھے جو غنڈوں کے بھیس میں آنکلے تھے۔
صافریہ محل کے سامنے دھرنا جاری ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
/110
- بحرین؛ شاہی غنڈوں اور سیکورٹی فورسز کے حملے میں ہزاروں زخمی دسیوں اسپتال میں داخل
- تصویر/ کفن پوش بحرینی عوام نے آل خلیفہ کے محل کو گھیر لیا ہے
بدمعاشوں کی ایک تصویر

۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110