ابنا: نبیل رجب نے العالم سے گفتگو میں کہا کہ آل خلیفہ کی حکومت عوام کے مطالبات کو نظرانداز کرنے کے لئے ملک میں مذھبی فتنوں کوہوادینے کی سازش کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ منامہ حکومت مختلف گروہوں ایک دوسرے کے خلاف بھڑکاکر عوام کے قانونی مطالبات کو ایک خاص گروہ کے مطالبات کا رنگ دینا چاہتی ہے۔
انہوں نے کہا بحرین کی حکومت کو مغربی اور عرب ملکوں کی بھرپور حمایت حاصل ہے ۔
انہوں نے کہا اگر منامہ کی حکومت دوبارہ تشدد سے کام لے گي تو حالات اس کے نقصان میں جائيں گے۔
بحرین کے عوام چودہ فروری سے حکومت کے خلاف احتجاج اور حکومت اور آئين کی تبدیلی کا مطالبہ کررہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110