ابنا: ڈاکٹر علی اکبر صالحی نے کہا کہ کسی کے بھی وہم و گمان میں نہیں تھا کہ عرب دنیا میں عوام اتنی شدت کے ساتھ اپنی طاقت کا مظاہرہ کریں گے اور اچانک امریکہ کے حامی ڈکٹیروں کا ایک کے بعد ایک کا صفایا ہوجائے گا انھوں نے کہا کہ اسلام نے عرب مسلمانوں کو طاقت اور قدرت عطا کی ہے اور اب عرب لوگ امریکی ڈکٹیٹروں کے سامنے تسلیم ہونے کے لئے تیار نہیں ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اب امریکہ ڈکٹیٹروں کی ظاہری حمایت کے بجائے در پردہ ان کی حمایت کررہا ہے اور ظاہری طور پر عرب عوام کی حمایت میں بیان دے رہا ہے کیونکہ امریکہ عرب اقوام کے انقلاب کو اغوا کرنے کے لئے افراد کی تلاش میں ہے صالحی نے کہا کہ اب عرب دنیا امریکی اسلام کے پیچھے نہیں بلکہ حقیقی اسلام کی تلاش میں ہیں جو انھیں قدرت اور طاقت عطا کرتا ہے انھوں نے کہا کہ عرب ممالک کے ڈکٹیٹروں کو عرب عوام کے ارادوں کے سامنے تسلیم ہوجانا چاہیے ورنہ عوام انھیں ذلت و خواری کے ساتھ تخت سلطنت سے اتار دیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110