9 مارچ 2011 - 20:30

لیبیا کے خونخوارو ڈکٹیٹر صدر معمر قذافی نے اپنی سرنگونی کو اسرائیلیوں کی سرنگونی قراردیتے ہوئے غاصب صہیونی ریاست کے ساتھ اپنی دوستی اور محبت آشکار کردی ہے۔

ابنا: لیبیا کے دیوانے صدر نے مظاہرین اور انقلابی لوگوں کو القاعدہ کے عناصر اور منشیات میں مبتلا و مدہوش جوان قرار دیتے ہوئے کہا کہ القاعدہ نے جوانوں کو رقم دی ہے اور انھیں حکومت کے خلاف کھڑا کیا مبصرین کا کہنا ہے کہ قذافی لیبیا کے انقلابیوں کو القاعدہ کے ساتھ جوڑ کر اور اسرائیل کی حمایت کرکے امریکہ اور مغربی ممالک کی حمایت حاصل کرنا چاہتا ہے ذرائع کے مطابق لیبیا کے صدر معمر قذافی انقلابیوں کو کچلنے کے لئے  اسرائیلی کمانڈوز سے استفادہ کررہا ہے اطلاعات کے مطابق 90 فیصد لیبیا کی آبادی قذافی کے کنٹرول سے خارج ہوگئی ہے لیکن اب بھیوہ یہی کہتا ہے کہ لیبیا پر اس کا کنٹرول ہے لیبیا کے خونخوار صدر اپنے مخالفین کو کچلنے کے لئے جنگی جہازوں اور ٹینکوں کا بھر پور استعمال کررہا ہے اور اس نےاب تک 6000 ہزار سے زائد افراد کو ہلاک کردیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

/110

قذافی کے مغربی دوست/ اسرائیل دشمنی کے دعوے جھوٹے 2011/02/24 قذافی کی اصلیت / کیا وہ مسلمان ہیں؟ 2011/02/24