ابنا: عربی الراصد نیٹ ورک کے مطابق یہ سیاسی قیدی سولہ سالوں ماورائے عدالت قید کاٹ رہے ہیں ان قیدیوںمیں سے ایک قیدی کی بیوی روتے ہوئے الراصد نیٹ ورک کے نمایندے کو بتا رہی تھی کہ ”پولیس نے ہمیں مارا ،خوفزدہ کیا،اور ہمیں دھمکیاں دیں“
دوسری جانب خواتین نے دھمکی دی ہے کہ اگر وہ سیاسی قیدیوں کو رہا نہ کریں توا مارہ سٹی بلڈنگ کے سامنے دھرنا لگا دینگی۔
سعودی عرب کے گٹھن زدہ ماحول میں کسی بھی قسم کے احتجاج کی سختی سے اجازت نہیںاور وہاں کی مخصوص سوچ رکھنے والے علماءنے ہر قسم کے احتجاج کو حرام قرادیا ہے اور اپنے حقوق کی خاطر عوامی جدوجہد کو وہ بلوا سمجھتے ہیں جیسا کہ اسرائیل کی غزہ شہر پر حملے کے وقت بھی انہی مخصوص قسم کے درباری علماءنے ایسے ہی فتوئے دیے تھے۔
۔۔۔۔۔۔
/110