ابنا: مشرق وسطیٰ میں اٹھنے والی حکومت مخالف تحریکوں کے اثرات سعودی عرب تک پہنچ گئے ہیں جہاں القطیف میں ایک مظاہرہ کیا گیا۔
ایک سوشل ویب سائٹ پرجاری کی گئی مظاہرے کی ویڈیو کی آزادذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔
القطیف میں کیے گئے پرامن مظاہرے میں کافی تعدادمیں نوجوان سڑکوں پرآئے تاہم پولیس نے انھیں منتشر کردیا۔ جبکہ سیکیورٹی فورسزنے مظاہرے میں حصہ لینے والے بائیس افراد کو حراست لے لیاہے
۔سعودی عرب میں رواں ماہ دو مظاہروں کی کال فیس بک کے ذریعے دی گئی ہے جس کی سترہ ہزار افراد نے حمایت کی ہے۔
اس سلسلے کا پہلا مظاہرہ جمعے کوہوا۔
اتوار کو سعودی عرب کے علما کی کونسل نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ملک میں عوامی احتجاج پر پابندی ہے ۔
انھوں نے کہاکہ مظاہرے غیراسلامی ہیں۔ سعودی عرب میں سیاسی جماعتیں بنانے پربھی پابندی ہے۔