ابنا: عرب ذرائع کے مطابق الزاویہ پر قذافی کا حملہ ویسا ہی حملہ ہے جیسا اسرائیل فلسطینیوں کے خلاف کرتا ہے جس طرح اسرائیل فلسطینیوں کے گھروں کو مسمار اور منہدم کرتا ہے قذافی بھی ویسے ہی لیبیائی عوام کے گھروں کومنہدم کررہا ہے الجزیرہ کے مطابق قذافی کے ٹینک الزاویہ میں مظاہرین کو محاصرے میں لیکر ان کی طرف گولے برسا رہے ہیں ادھر اطلاعات کے مطابق انقلابیوں نے بھی راس لانوف کے مقام پر دو ہیلی کاپٹروں اور ایک جنگی جہاز کو گرا دیا ہے اور النوفیلیہ کے علاقہ میں انقلابیوں کا قبضہ ہوگیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110