4 مارچ 2011 - 20:30

مصر کی اعلی فوجی کونسل نے کہا ہے کہ وہ انقلابیوں کے مطالبات کو پورا کرے گی۔

ابنا: مصری فوج کی اعلی کونسل نے مصری انقلابیوں کے نمائندوں سے ملاقات میں کہا کہ وہ اپنے تمام وعدے میں اکتوبر میں ملک میں نئے صدر کے برسراقتدار آجانے کے بعد پورے کردے گی مصری فوجی کی اعلی کونسل نے بنیادی آئین میں اصلاحات کے بارے میں کہا کہ آئین میں اصلاحات کی کمیٹی کی تجاویز نے شفاف صدارتی انتخابات کے انعقاد کی راہ ہموار کردی ہے اور انتخابات کے بعد حکومت منتخب صدر کو حوالے کردی جائے گي فوجی کونسل نے کہا کہ سیاسی قیدیوں کو بھی بتدریج رہا کردیا جائے گا کونسل نے یہ بھی وعدہ کیا ہے کہ مظاہرین پر فائرنگ کرنےوالے سیکورٹی اہلکاروں پر مقدمہ چلایا جائے گا ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110