اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق امام موسی صدر اور ان کے دو ساتھیوں کے خاندان کے افراد اپنے وکیلوں کے ہمراہ اس سیشن میں شرکت کریں گے۔ نیز لبنان کے کئی قانوندان بھی عدالتی لباس زیب تن کرکے سیشن میں حاضر ہوکر اس مقدمے کی حمایت کریں گے۔ اس سیشن میں قذافی اور ان کے چھ ساتھیوں "المرغنی مسعود التومی"، "احمد محمد الحطاب"، "الہادی ابراہیم مصطفی السعداوی"، "عبدالرحمن محمد غویلہ"، "محمد خلیفہ بن سحیون" اور "عیسی مسعود عبداللہ المنصوری" پر مقدمہ چلایا جائے گا۔......./110
1 مارچ 2011 - 20:30
News ID: 229227
لبنانی روزنامی "السفیر" نے لکھا: جمعہ کے روز امام موسی صدر اور ان کے دو ساتھیوں کے اغوا کیس میں لیبیا کے آمر قذافی اور ان کے چھ معاونین پر مقدمے کا پہلا سیشن جمعہ کے روز منعقد ہوگا۔