ابنا: الباجي قائد السبسي السبسی تیونس کے سابق رہنما حبیب بورقیبہ کے دور میں وزیر خارجہ، وزیردفاع اورپارلے منٹ کے اسپیکر رہ چکے ہیں۔۔ اس سے پہلے تیونس میں ایک پریس کانفرنس میں عبوری وزیراعظم محمد الغنوشی نے مستعفی ہونے کااعلان کیا۔ حکومت مخالف مظاہروں میں ان سے استعفے کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔ اور ہفتے کے روز نئے آئین کی تشکیل کا مطالبہ کرنے والے مظاہرین اورپولیس میں جھڑپ کے دوران پانچ افرادہلاک ہوگئے تھے۔ واضح رہے کہ عرب ممالک میں اسلامی انقلاب آگیا ہے جس میں عوام امریکہ اور اسرائیل نواز عرب حکام سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں تیونس اور مصر میں لوگ امریکہ نواز ڈکٹیٹروں کو اقتدار سے الگ کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں لیکن صرف چہرے بدلے گئے ہیں کام کرنے والے عناصر امریکہ اور اسرائیل نواز ڈکٹیٹروں سے وابستہ ہیں۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ امریکہ عرب ممالک میں آنے والے عوامی انقلاب کو اغوا کرکے اس کی سمت منحرف کرنا چاہتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110