23 فروری 2011 - 20:30

لیبیا میں عوام کے خلاف کرنل قذافی کی خونریز کارروائیوں کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کافی اضافہ ہوگیا ہے تیل کی یہ قیمت گزشتہ ڈھائی سالوں میں سب سے زیادہ ہے۔

ابنا: عالمی منڈی میں برینٹ آئل کی قیمت ایک سو بیس ڈالر تک پہنچ گئی۔ اطلاعات کے مطابق  لیبیا میں جاری حکومت مخالف عوامی احتجاج کی وجہ سے عالمی سطح پر تیل کی فراہمی بری طرح متاثر ہو سکتی ہے۔لیبیا دنیا میں تیل برآمد کرنے والے ممالک کی فہرست میں بارھویں نمبر پر ہے۔ذرائع کے مطابق لیبیا کے صدر کرنل قذافی نے تیل کے کنوؤں کو آگ لگانے کے احکامات بھی صادر کئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اگر حالات ایسے ہی رہے توتیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔

......

/110