ابنا: العالم کی رپورٹ کے مطابق قطیف کے السفینہ اسکوائر پر سیکڑوں افراد نےاجتماع کرکے ملت بحرین سے یکجہتی کااظہار کیا جو اپنے حقوق مانگنےکے لئے حکومت کے خلاف احتجاج کررہی ہے۔ادہربحرین کی نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی نے کہا ہے کہ جب تک ان کی شرطیں تسلیم نہیں کرلی جاتیں حکومت کے ساتھ گفتگو کا امکان نہیں ہے۔ نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے سیکرٹری جنرل نے العالم سے گفتگو میں کہا کہ اپوزیشن پارٹیاں موجودہ حکومت کے استعفی کے بعد عبوری حکومت بنانے، سیاسی قیدیوں کی رہائي اور نئے آئين کی تدوین کا پروگرام رکھتی ہیں اور ان شرائط کو قبول کئےبغیر حکومت کےساتھ مذاکرات نہيں ہوسکتے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت پر کوئي اعتبار نہیں ہے کیونکہ منامہ نے پہلے بھی مذاکرات کئے تھے لیکن ان پر عمل نہيں کیا۔ انہوں نے کہا کہ انقلاب جاری رہےگا۔
.......
/110