21 فروری 2011 - 20:30

قذافی کی ہیلی کاپٹروں نے طرابلس کے شارع فشلوم اور شارع عمر مختار کو مشین گنوں سے زبردست فائرنگ کرکے نشانہ بنایا۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق لیبیائی قاتل کی وفادار فورسز اور افریقی کرائے قاتلوں نے ہیلی کاپٹروں پر بیٹھ کر طرابلس کے شارع فشلوم اور شارع عمر مختار کو نشانہ بنا کر دسیوں افراد کو شہید اور سینکڑوں کو زخمی کیا ہے جبکہ فضائیہ کے بمبار طیاروں نے طرابلس کے نواح میں بعض علاقوں پر بم برسائے ہیں۔ سرکاری ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ طیاروں کا نشانہ گولہ بارود کے گودام تھے۔ الجزیرہ نے اپنے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ لیبیا کے طیاروں نے بنغازی اور البیضاء سمیت متعدد شہروں کے ہوائی اڈوں کے رن ویز کو بھی تباہ کردیا ہے اور العالم نے اپنی ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ بنغازی کے ہوائی اڈے پر نہ کوئی ہوائی جہاز اترسکتا ہے اور نہ ہی اڑ سکتا ہے۔ طیاروں نے فوج کے عوام کے مظاہروں میں شامل ہونے کے پیش نظر فوجی چھاؤنیوں اور سیکورٹی مراکز پر بھی حملے کئے ہیں۔ تازہ ترین رپورٹ کے مطابق قدافی کے آٹھ بیٹوں کی ملیشیاؤں کے حملے بھی جاری ہیں اور افریقی ممالک سے لائے گئے کرائے کے قاتل طرابلس کی سڑکوں پر مظاہرین کو دیکھتے ہی گولی ماررہے ہیں۔ ذرائع ابلاغ نے رپورٹ کے مطابق اب تک لیبیا میں 800 افراد شہید اور 5000 افراد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ پریس ٹی وی نے کہا کہ شہید ہونے والوں کی تعداد ایک ہزار سے بھی زائد ہے۔........../110