20 فروری 2011 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی پولیس کے نائب کمانڈر نے کہا ہے کہ تہران میں تخریب کاری کے لیے رکھا گیا دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے۔

ابنا: بریگيڈیر جنرل احمد رضا رادان نے فارس نیوز ایجنسی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتوار کی سہ پہر تہران کی ایک یونیورسٹی کے اطراف میں دھماکہ خیز مواد اور ایک پستول برآمد ہوا ہے کہ جس کے ساتھ سائلنسر بھی لگا ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور برطانیہ کے ایجنٹوں اور منافقین کے اکا دکا مظاہرین کسی بھی حادثے کے بغیر ختم ہو گئے لیکن جیسا کہ پہلے بھی اعلان کیا گیا تھا کہ ان مظاہروں سے منافقین کا کردار اور مقصد واضح ہے۔ انہوں نے کہا کہ تہران سے ایک دہشت گرد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جس کے پاس سے دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے۔ یہ دہشت گرد اس دھماکہ خیز مواد کو قتل اور تخریب کاری کے لیے استعمال کرنا چاہتا تھا۔

.........

/110