19 فروری 2011 - 20:30

اپنے حقوق کے حصول کی شمع دل میں جلائے بحرین کی ہزاروں خواتین احتجاج کرتی منامہ کے لولو اسکوائر پہنچ گئی ہیں۔

ابنا: حکومت مخالف مظاہروں میں روایتی لباس پہنے،ہاتھوں میں جھنڈے اٹھائے،موم بتیاں تھامے، کندھے سے کندھا ملائے مظاہروں کی مرکزی جگہ پرل اسکوائر پرجمع ہوئیں، ان کا مطالبہ تھا کہ حکومت کومستعفی ہوجاناچاہیے، ہم سب ایک ہیں اور پڑھے لکھے ہیں اس لیے مظاہروں کے لیے جمع ہیں۔بحرین کے انسانی حقوق مرکز کے رکن نے کہا ہے کہ بحرین کی قوم کے قتل عام میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ عباس العمران نے العالم سے گفتگو میں کہا کہ بحرین میں پرامن مظاہرین پر حملہ کرنے اور انہیں قتل کرنے والوں پرمقدمہ چلایا جا نا چاہیے ۔ا نہوں نے کہا کہ یورپی یونین اور عالمی اداروں کو مظاہرین پرحملہ کرنے والوں کو گرفتار کرکے ان پر بین الاقوامی عدالت میں مقدمہ چلوانا چاہیے۔یادرہے جمعرات کے دن بحرین کی فوج نے پرامن مظاہرین پر بغیر وارننگ کے حملے کردئے تھے جن میں کئي افراد شہید، سیکڑوں زخمی اور ساٹھ لاپتہ ہوئے تھے۔ بحرین میں احتجاج کرتی ہزاروں خواتین پرل اسکوائر پہنچ گئیں  اپنے حقوق کے حصول کی شمع دل میں جلائے بحرین کی ہزاروں خواتین احتجاج کرتی منامہ کے پرل اسکوائر پہنچ گئی ہیں۔ حکومت مخالف مظاہروں میں روایتی لباس پہنے،ہاتھوں مین جھنڈے اٹھائے،موم بتیاں تھامے، کندھے سے کندھا ملائے مظاہروں کی مرکزی جگہ پرل اسکوائر پرجمع ہوئیں، ان کا مطالبہ تھا کہ حکومت کومستعفی ہوجاناچاہیے، ہم سب ایک ہیں اور پڑھے لکھے ہیں اس لیے مظاہروں کے لیے جمع ہیں۔

......

/110