18 فروری 2011 - 20:30

پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی مناسبت اسلامی وحدت کانفرنس کا آغاز تہران میں سربراہی اجلاس کے ہال میں ہوا۔

ابنا: رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے سربراہ ڈاکٹرعلی لاریجانی نے بین الاقوامی اسلامی وحدت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا  کہ علاقے میں عوامی بیداری کو قتل عام اور فوجی کودتا کے ذریعے ختم نہیں کیا جاسکتا، حکام کو عوامی ارادوں کے سامنے سر تسلیم خم کرنا چاہئے۔ لاریجانی نے کانفرنس سے کے  شرکاء سے خطاب میں پیغمبر اسلام (ص) کی سیرت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پیغمبر اسلام (ص) اسوہ حسنہ ہیں  اور مسلمانوں کے درمیان اتحاد و یکجہتی  اور بیداری کی سب سے بڑی علامت ہیں۔ انھوں نے کہا کہ مسلمان باہمی اتحاد کے ذریعے اپنے کھوئی ہوئی عظمت کو دوبارہ حاصل کرسکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ عالم اسلام کا سب سے بڑا مسئلہ وہ حکام ہیں جو امریکہ اور اسرائیل سے  وابستہ ہیں اور اپنی قوموں اور اسلام کے بجائے امریکی اور اسرائیلی مفادات کے لئے کام کرتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ امت اسلامی بیدار ہوچکی ہے اور مسلمانوں میں امریکی مکر و فریب کے ادراک کی صلاحیت پیدا ہوگئی ہے اور مسلمان، امریکہ و اسرائیل سے وابستہ حکمرانوں کو اب اپنے ممالک سے نکال باہر کرنے اور اقتدار سے الگ کرنے کے لئے کمر بستہ ہوگئے ہیں اور اللہ تعالی اس کام میں ان کی مدد اور نصرت فرمائے گا۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ مصری عوام کے اسلامی انقلاب کو منحرف کرنے کی کوشش کررہا ہے لیکن مصری عوام نے اپنی بیداری اور ہوشیاری کا ثبوت دیا ہے اور مصری عوام باہمی اتحاد کے ذریعے امریکی سازشوں کو ناکام بنادیں گے۔امریکہ سے وابستہ حکام سے کہا کہ علاقے میں عوامی بیداری کو قتل عام اور فوجی کودتا کے ذریعے ختم نہیں کیا جاسکتا، حکام کو عوامی ارادوں کے سامنے سر تسلیم خم کرنا چاہئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110