اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے آل خلیفہ خاندان کے مظالم کے خلاف پیر کے روز شروع ہونے والی عوامی تحریک آج جمعرات کو اپنے چوتھے روز میں داخل ہوئی۔
صبح 00:05 بجے ـ ایک نوجوان کی آنکھ زخمی
پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں ایک نوجوان کی آنکھ بری طرح زخمی ہوئی ہے۔
صبح 00:15 بامداد بجے ـ آمریکا: بحرین اصلاحات پر عملدرآمد کری
وہائٹ ہاؤس کے ترجمان «فلیپ کراولی» نے بحرینی حکومت سے اصلاحات اور وعدوں پر عملدرآمد کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حکومت احتجاج کرنے والوں پر تشدد کرنے والوں کے بارے میں تحقیقات کرے۔ یادرہے کہ امریکہ کا پانچواں بحری بیڑا بحرین میں تعینات ہے اور بحرین امریکہ کے لئے نہایت اہم ملک تصور کیا جاتا ہے۔
صبح 00:50 بجے ـ مصر کے بعد اب بحرین میں اصحاب جمل کے حملوں کی توقع!
بحرین کی سرکاری خبر ایجنسی نے ایسے افراد کی تصویریں دکھائی ہیں جو بحرینی بادشاہ کی آبائی علاقے "المحرق" سے منامہ کی جانب رواں دواں ہیں۔ انھوں نے بحرینی پرچم سے منقش لباس پہن رکھے ہیں۔ یہ لوگ بظاہر اپنے ظالم بادشاہ کو بچانے کے لئے منامہ کی طرف آرہے ہیں اور لگتا ہے کہ یہ لوگ قاہرہ کے میدان التحریر میں جمال مبارک کے زیر نگرانی اونٹ سواروں اور گھڑ سواروں کی تقلید کرتے ہوئے نہتے عوام پر حملے کریں گے۔
صبح 01:00 بجے ـ بحرین کی ایک خاتون کو گولی مارے جانے کی ویڈیو
ویڈیو؛ بحرینی فورسز خواتین کو بھی نشانہ بناتی ہیں!
یہ ویڈیو کل شام پانچ بجے منامہ میں رونما ہونے والے حادثے سے تعلق رکھتی ہیں جبکہ بحرینی پولیس کو سعودی فورسز کی براہ راست حمایت بھی حاصل تھی۔
زخمی ہونے والی خاتون کے بارے میں کوئی اطلاع دستیاب نہیں ہے۔
صبح 01:10 بجے ـ میدان اللؤلؤة میں دھرنا جاری
میدان اللؤلؤة میں عوام نے پرسوں رات سے خیمے لگائے ہوئی ہیں اور وہیں قیام پذیر ہیں۔ وہ اس وقت میدان میں حاضر ہیں۔
صبح 01:35 بجے ـ انٹرنیٹ لائن بہت ہی کمزور
بحرینی حکومت نے عوام کو بیرونی دنیا سے منقطع کرنے اور انہیں اندرونی صورت حال کی خبریں بیرون دنیا کو بھیجنے کی سہولت سے محروم کرنے کے لئے انٹرنیٹ کی اسپیڈ میں زبردست کمی کردی ہے اور اب عوام اپنا ایمیل چیک کرنے سے بھی قاصر ہیں۔
کل رات سے انٹرنیٹ کو محدود کرنے کی کوششیں شروع ہوئیں اور اس وقت کوئی بھی ویڈیو یا تصویر اپلوڈ کرنا ممکن نہیں رہا ہے۔
صبح 02:10 بجے ـ جمعہ؛ 500 لاکھ افراد مظاہرہ کریں گے
بحرین کے مظلوم عوام کل بروز جمعہ بڑی ریلیوں کے لئے تیاری کررہے ہیں۔ باخبر افراد نے کہا ہے کہ کل کی ریلیوں میں شرکاء کی تعداد 5 لاکھ تک پهنچ جائے گی۔
"سیاسی اصلاحات"، "بیرون ملک سے آئے ہوئے افراد کو قومیت دینے کا خاتمہ" اور "وزیر اعظم کی برطرفی" بحرینی عوام کے بنیادی مطالبات ہیں۔ بحرینی حکومت ملک کی آبادی کا توازن بگاڑنے اور شیعہ اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کے لئے ہزاروں افراد کو قومی شناختی کارڈ دی رہی ہے۔
صبح 03:30 بجے ـ فوری / میدان اللؤلؤة پر درندہ صفت فورسز کے حملے
بحرینی/ سعودی/ اماراتی فورسز نے میدان اللؤلؤة میں نہتے اور غیر مسلح عوام پر خبردار کئے بغیر اور ہوائی فائرنگ کئے بغیر گولیاں چلائیں اور سینکڑوں افراد کو شہید اور زخمی کردیا۔ ابنا کے خبرنگار نے اپنی آنکھوں سے کئی بچوں کو گولی لگتے دیکھا ہے۔
صبح 5:00 بجے ـ چار بحرینیوں کی شہادت
صبح 3:00 بجے ہونے والے درندہ صفت اندرونی اور بیرونی جارح فورسز کے حملوں میں اللؤلؤة میں دھرنا دینے والے افراد میں سے چار افراد کو شہید کردیا ہے جبکہ 100 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
بحرین کے سپیشل گارڈز / سعودی رائل گارڈز اور اماراتی نیم فوجی دستوں نے عوام کو خبردار کئے بغیر اندھادھند فائرنگ اور آنسو گیس شیلوں کا نشانہ بنایا جبکہ بچوں اور خواتین سمیت ہزاروں افراد میدان اللؤلؤة (جس کو عوام نے میدان التحریر کا نام دیا ہے) میں سورہے تھے اور سوتے میں گولیاں لگنے کی وجہ سے شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھرنا دینے والوں میں سے 4 افراد شہید اور ایک سو سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
بحرینی عوام نے تیونس اورمصر کے انقلابات سے سبق حاصل کرتے ہوئے تقریباً ایک ہفتے سے انتفاضہ کا آغاز کیا تھا اور انتفاضہ کا باقاعدہ آغاز پیر کے روز سے ہوا۔
بحرین میں ایک ہی خاندان کی حکمرانی ہے۔ اس ملک کی اکثریت شیعہ مسلمانوں کی ہے لیکن بادشاہ کا تعلق بظاہر غیر شیعہ مسلمانوں سے ہے جبکہ ان کے عمل کو دیکھا جائے تو ان کا اسلام سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں ہے۔ اور وہ دنیا جہاں سے فاسق و فاجر افراد کو فن و ہنر کی ترقی کے نام پر قومی شناختی کارڈ دلوا رہے ہیں تا کہ بحرین کی آبادی کا توازن بھی بگڑ جائے اور نئے آنے والے افراد بھی دین و دیانت سے دور ہوں کیونکہ امریکہ اور صہیونی ریاست سے وابستہ حکومتیں شیعہ اور سنی راسخ العقیدہ اسلام سے خائف رہتی ہیں۔
صبح 5:30 بجے ـ شہداء کی تعداد 6 ہوگئی
منامہ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق منامہ میں بحرینی / سعودی / اماراتی فورسز کے حملے میں زخمی ہونے والے افراد میں سے دو مزید افراد شہید ہوگئے ہیں اور شہیدوں کی تعداد چھ ہوگئی ہے۔
صبح 7:30 بجے اسپتال پر فورسز کا حملہ؛ ڈاکٹروں کو زد و کوب کیا گیا
بحرینی / سعودی / اماراتی فورسز نے سلمانیہ اسپتال پر حملہ کرکے وہاں داخل ہونے والے زخمیوں کا علاج معالجہ کرنے والے ڈاکٹروں اور عملے کے دیگر افراد کو زد و کوب کیا ہے۔ یہ اسپتال کل رات سے بحرینی فورسز کے گھیرے میں تھا۔