15 فروری 2011 - 20:30

مصر میں عوامی تحریک کے ایک اعلی اہلکار عبد الحلیم قندیل نے عرب ممالک کے عوام پر زوردیا ہے کہ وہ تیونس اور مصر کے عوام کی طرح امریکی اور اسرائیلی عرب حکام کو اپنے اپنے ممالک سے باہر نکال دیں ، انھوں نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل نواز، عرب حکام عرب قوم کے ماتھے پر بدنما داغ ہیں۔

ابنا: انھوں نے کہا کہ اکثر عرب ممالک کے حکام حسنی مبارک کی طرح امریکہ ، یورپ اور اسرائیل کے غلام ہیں ، عبد الحلیم قندیل نے کہا کہ حسنی مبارک عرب ممالک کا سب بڑا طاغوت تھا جو مصری عوام کے انقلاب کے بعد سرنگوں ہوگیا اور عرب ممالک میں دوسرے امریکی و اسرائیلی غلاموں کی تو کوئی حیثیت ہی نہیں ہے وہ عوام کے معمولی جھونکوں سے سرنگوں ہو جائیں گے، قندیل نے کہا کہ عرب ممالک میں اسلامی بیداری پیدا ہوچکی ہے اور جس طرح حزب اللہ لبنان اور غزہ کے غیور مسلمان جوانوں نے اسرائیل کی مسلح حکومت کے ساتھ مقابلہ کرکے فتح حاصل کی  اور جس طرح مصری اور تیونسی جوانوں کو کامیابی ملی ہے ویسی ہی کامیابی پورے عالم عرب کے انتظار میں ہیں اور جو لوگ امریکہ اور اسرائیل کے ارادے کو اللہ کے ارادے سے مافوق سمجھتے ہیں وہ سخت اشتباہ میں ہیں کیونکہ اللہ تعالی کا ارادہ سب سے قوی اور مضبوط ہے اور اللہ تعالی کی مدد سے تیونس اور مصر کے جوانوں نے امریکی اور اسرائیلی طاغوتوں پر فتح حاصل کی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110