ابنا: بحرین کے الوفاق دھڑے نے مظاہروں کے دوران پولیس کے ہاتھوں ایک شخص کے قتل پر احتجاج کرتے ہوئے پارلیمنٹ کی کاروائي کر دیا ہے۔الوفاق دھڑے کے نمائندے جمیل السید کاظم نے العالم کوانٹرویودیتے ہوئے کہا کہ عوام کا مطالبہ سیاسی نظام میں اصلاح ہے اور جمعیت وفاق بحرین عوام کے جائز مطالبات کی حمایت کرتی ہے۔ایک اور رپورٹ کے مطابق علمائے بحرین کی اسلامی کونسل نے مظاہرین پر پولیس کی فائرنگ کی مذمت کی ہے۔العالم کی رپورٹ کے مطابق علمائے بحرین کی اسلامی کونسل نے ایک بیان میں بحرین میں گذشتہ دو دنوں کے درمیان ہونے والے مظاہروں میں تین افراد کی شہادت اور دسیوں افراد کے زخمی ہونے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحرینی شہریوں کے شہید اور زخمی ہونے کی ذمہ دار منامہ حکومت ہے۔ علمائے بحرین کی اسلامی کونسل نے اپنے حقوق کے حصول کے لئے عوام کے مطالبات کو پر امن اور قانونی قرار دیتے ہوئے تاکید کی کہ اگر عوام کے فطری مطالبات فورا پورے کردیئے گئے توبحران میں شدت اور نقصانات سے بچا جا سکتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110