14 فروری 2011 - 20:30

پاکستانی شہری عافیہ صدیقی کے اغوا اور انہیں سی آئي اے کے حوالے کرنے میں پاکستانی خفیہ ایجنسی ملوث ہے۔

ابنا: ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو مارچ دوہزار تین میں امریکی فیڈرل پولیس نے کراچی سے اغوا کیا تھا اور افغانستان کے بگرام ایربیس منتقل کردیا تھا۔ اسلام آباد سے فارس نیوز کے مطابق سندھ میں انسداد دہشتگردی پولیس کے اس وقت کے سربراہ عمران شوکت نے ایک آڈیو فائل میں عافیہ صدیقی کو اغوا کرکے سی آئي اے کے حوالے کرنے کی کاروائيوں کا اعتراف کیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق یہ آڈیو فائل چار گھنٹے کے اعترافات پر مشتمل ہے جس میں عمران شوکت اور انسداد دہشتگردی پولیس کے متعدد اھلکاروں کے اعترافات موجود ہیں۔یہ اعترافات اردو، پنجابی اور انگریزی میں ہیں۔ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو امریکی فوجیوں نے بگرام ایربیس میں نہایت وحشیانہ ایذائيں پہنچائيں اور اس کے بعد انہیں امریکہ میں ایک جیل منتقل کردیا گيا اور ان پرمقدمہ چلا کر چھیاسی برس کی قید کی سزد دی گئي۔ رپورٹوں کے مطابق امریکی فوج نے دوہزار تین میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو اغوا کرنے کے بعد ان کی سات سالہ لڑکی کو بھی اغوا کرکے بگرام ایربیس منتقل کردیا تھا۔ امریکی درندوں نے عافیہ صدیقی کی لڑکی کو سات برس بعد رہا کیا اور اسے اسلام آباد کے ایک علاقے میں چھوڑدیا تھا۔

...........

/110