ابنا: قاہرہ کے التحریر اسکوائر پر دو لاکھ کے قریب مظاہرین موجود ہیں کل منگل قاہرہ میں عظیم مظاہرہ کیا جائے گا۔ مصر میں عوامی مظاہروں کا کل ساتواں دن تھا، لوگ حسنی مبارک کے خلاف نعرے لگا رہے ہیں اور ان سے استعفی کا مطالبہ کررہے ہیں۔مصری نامہ نگار سلمیان الحکیم نے الجزیرہ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قاہرہ کے التحریر اسکوائر میں مظاہرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور لوگ مصری فرعون حسنی مبارک کی حکومت کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ حسنی مبارک کے پیدائشی مقام پر بھی لوگ حسنی مبارک کے خلاف نعرے لگار ہے ہیں اور ان سے مصر چھوڑنے کا مطالبہ کررہے ہیں اور حسنی مبارک مردہ باد ، اسرائیل مردہ باد امریکہ مردہ باد کے نعرے لگا رہے ہیں۔
.......
/110