ابنا: فارس خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حضرت امام حسین ع اور آپ کے ساتھیوں کے چہلم کے موقع پر دہشتگردوں نے کربلا کے مختلف علاقوں میں تین دہشتگردانہ کارروائياں کرکے تیس زائرین کو شہید کردیا ہے۔ ان حملوں میں دسیوں زائرین زخمی بھی ہوئے ہیں اور بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائي گئی ہے۔ چہلم کے موقع پر تکفیری ٹولے عراق میں دہشتگردانہ کارروائیوں کے ذریعے بدامنی پھیلانا چاہتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
/110