ابنا: ایس ایس پی اپریشنز اعجاز خان کے مطابق ایک مقامی شخص کو نامعلوم افراد نے قتل کر کے نعش سنگو کے علاقے میں پھینک دی ۔ اطلاع ملنے پر پولیس اہل کار موقع پر پہنچ گئے جہاں وہ شواہد اکھٹے کر رہے تھے کہ سڑک کنارے نصب بارودی مواد دھماکے سے پھٹ گیا ۔دھماکے کے نتیجے میں دو پولیس اہل کار اور دومقامی شخص زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کوخیبر ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا۔ جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ ایس ایس کے مطابق دھماکے میں دو سے اڑھائی کلو گرام دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا۔ اوردھماکہ موبائل ٹیلے فون کے ذریعے کیا گیا۔
.......
/110