17 جنوری 2011 - 20:30

پاکستان کا قبائلی سرحد کے ساتھ دہشت گردوں کی پناہ گاہوں پر حملے سے انکار امریکیوں کے لیے باعث خوشی ہے کیونکہ امریکیوں کے لیے دہشت گردوں کا وہاں جمع ہونا اور ان کو ڈرونز حملوں کے ذریے ختم کرنا آسان ہے۔

ابنا: امریکی اخبار’نیو یارک ٹائمز ‘کے مطابق پاکستان نے قبائلی سرحد کے ساتھ دہشت گردوں کی پنا ہ گاہوں کو نشانہ بنانے سے انکار کردیا ہے۔امریکیوں کا مطالبہ ہے کہ اس خطے میں سینکڑوں مسلمان جہادیوں نے محفوظ پناہیں حاصل کیں ہیں۔پاکستانی فورسز ان کو نشانہ بنائے۔عسکریت پسند ناٹو اور افغان فورسز پر حملے کے لیے اپنے آپ کو منظم کرتے ہیں اور وہاں تربیت حاصل کرتے ہیں۔اعلیٰ امریکی انسداد دہشت گردی اور انٹیلی جنس حکام نے اس امر پر خوشی کا اظہار کیا ہے کہ وہاں دہشت گردوں کا اکٹھا ہونا ان کے لیے ہدف بنانا آسان ہے۔عسکریت پسندوں کو آسانی سے ڈرونز حملوں کے ذریعے نشانہ بنانا آسان ہے۔ایڈمرل مائیک ملن کا کہنا ہے کہ وہ افغانستان میں کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہوسکتے جب تک افغان پاکستان سرحد کے ساتھ دہشت گردوں کی محفوظ پنا ہ گاہیں ختم نہیں ہوتیں۔

.........

/110