17 جنوری 2011 - 20:30

تیونس میں حالیہ کامیاب احتجاج کے بعد مصر، اردن اور یمن میں بھی عوامی احتجاج کی لہر آگئی ہے۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق عرب مظاہرین نے عرب رہنماؤں کو دھوکے باز اور امریکی آلہ کار قرار دے رہے ہیں۔
مصر میں بھی عوام نے مظاہرے کئے ہیں ادھر اردن کے دارالحکومت عمان میں ملکی پارلیمان کے باہر کئی ہزار افراد نے مظاہرے میں حصہ لیا جس سے خطاب کرتے ہوئے حزب اختلاف کے ایک رہنما نے کہا کہ اردن میں بھی عوام اسی طرح مشکلات کا شکار ہیں جس طرح تیونس کے عوام مشکلات میں مبتلا تھے۔
یمن کے دارالحکومت صنعاء میں بھی ہزاروں کی تعداد میں طالب علموں نے جلوس نکالا جس میں عرب دنیا کے سربراہوں کے خلاف انقلابی نعرے لگائے گئے۔
مظاہرین نے نعروں میں عرب سربراہوں کو دھوکے باز اور امریکی آلہ کارقرار دیا ہے۔
.........
/110