16 جنوری 2011 - 20:30

ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کے 120 رکن ملکوں کے نمایندوں نے اصفہان میں نطنز کی ایٹمی تنصیبات کا معائنہ کیا۔

ابنا: فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق ناوابستہ تحریک ، گروپ ستٹر اور بین الاقوامی اداروں میں عرب لیگ کے نمایندے ونزوئيلا اور شام کے سفرا نیز ایشین ملکوں کے نمائندوں اور  آئي اے ای اے کے رکن ملکوں کی نمایندگي میں عمان کے سفیر نے نطنز میں ایٹمی تنصیبات کا معائنہ کیا۔ یہ سفارتکار گذشتہ روز ایران کی دعوت پر تہران پہنچے تھے اور انہوں نے اراک ہیوی واٹر ایٹمی تنصیبات کا معائنہ بھی کیاہے ۔ ان مہمانوں کی موجود گي میں ایرانی ایٹمی سائنس دانوں کی ایٹمی کامیابیوں سے ملت کو آگاہ کیا گيا۔ ان کامیابیوں میں سائنسی اور ریسرچ مراکز کی ضرورت کے پانچ ایٹمی مواد نیز دو ریڈیو مڈیسن شامل ہیں۔ نطنز ایٹمی مرکز میں ہزاروں سنٹری فیوج کام کررہی ہیں اور یہاں پانچ اعشاریہ تین گریڈ کا یورینیم افزودہ کیا جاتا ہے۔ آئي اےای اے کے مہمان اسی طرح آزمائيشی تنصیبات کا بھی معائنہ کریں گے جہاں یورینیم کی بیس فیصد افزودگي ہوتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/110