ابنا: رسا نیوز کے مطابق سعودی شہری محسن علی عقیلی کو اپنی گاڑی پرحزب اللہ لبنان کی حمایت میں نعرہ لکھنے کی پاداش میں تین مہینے جیل کی سزا دی گئي ہے۔ یادرہے کہ سنہ 2006 میں حزب اللہ کے ہاتھوں صہیونی ریاست کی تاریخی شکست کے بعد سعودی عرب کے شہریوں نے حزب اللہ کے سربراہ کی تصویریں فوٹو اور حزب اللہ کی حمایت میں نعرے لکھے تھے لیکن سعودی انٹیلجنس نے انہیں گرفتار کرلیا تھا۔ یاد رہے کہ سعودی عرب میں شیعہ مسلمانوں کی نماز جماعت اور عزاداری پربھی پابندی ہے۔
...........
/110