ابنا: پریس ٹی وی کے مطابق ایرانی کارکنوں کا گروپ غزہ کے باشندوں کو ادویات اور بجلی کے جنریٹرز حوالے کرنے کے بعد تہران واپس آ گیا ۔ ایشیائی قافلے میں شامل ایک کارکن نے پریس ٹی وی سے اپنے انٹرویو میں کہاکہ غزہ کے عوام کو انسان دوستانہ امداد بہم پہنچانے کے لئے گذشتہ دو مہینوں کے دوران بہت زیادہ کوششیں ہوئيں اور یہ مشن کامیابی کے ساتھ انجام پاگیا ۔اس ایرانی کارکن نے کہا کہ غزہ کے عوام کے خلاف صہیونی حکومت کا محاصرہ توڑنے میں ہم کامیاب ہوگئے ۔ ایشیائی قافلے میں شامل ایک اور ایرانی کارکن نے کہاکہ یہ پہلا ایشیائي قافلہ تھا یقینی طورپر آئندہ بھی دوسرا تیسرا اور چوتھا اوراس سے بھی زیادہ قافلہ غزہ کے لئے روانہ ہوگا اور غزہ کا محاصرہ مکمل طورپر توڑ دیا جائے گا ۔ اٹھارہ ملکوں کے کارکنوں پرمشتمل پہلا ایشیائی قافلہ یکم دسمبر کے اوائل میں نئی دہلی سے روانہ ہوا تھا اور پاکستان، ایران، ترکی، شام، لبنان اور مصر کو عبور کرتے ہوئے غزہ میں داخل ہوا تھا ۔یہ قافلہ اپنے ساتھ دس لاکھ ڈالر مالیت کا امدادی سامان لے کر گیا تھا ۔
........
/110