19 مارچ 2010 - 20:30

ایران کے وزیر داخلہ مصطفی محمد نجار نے کہا ہے کہ چابہار میں دہشت گردی کی کارروائی کے پس پردہ آٹھ افراد کو گرفتار کر لیا گيا ہے۔

ابنا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق مصطفی محمد نجار نے آج تہران میں نامہ نگاروں سے بات چیت میں دہشت گردی کو علاقے کے ملکوں کا مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ عالمی سامراج اپنے مقاصد حاصل کرنے کے لیے دہشت گردی کو استعمال کرتا ہے۔ مصطفی محمد نجار نے یہ بات بیان کرتے ہوئے کہ عالمی سامراج مختلف قسم کے شرانگیز واقعات کے ذریعے قوموں کے مفادات کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتا ہے، مزید کہا کہ عالمی سامراج ہمسایہ ممالک کے ساتھ اسلامی جمہوریہ ایران کے تعلقات کو خراب اور کشیدہ کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے ایک بار پھر پاکستانی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ دہشت گردوں کو پاکستان کی سرزمین ایران کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہ دیں۔ واضح رہے کہ تاسوعا کے دن دہشت گردوں نے امریکہ سمیت بعض ممالک کی مدد و حمایت سے چابہار میں دہشت گردی کی کارروائی انجام دی جس میں انتالیس افراد شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے جن میں کئی عورتیں اور بچے بھی شامل تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/110