ابنا: علی لاریجانی نے اپنے اس پیغام میں حضرت عیسی ع کو توحید کا پیامبر قراردیا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے اپنے پیغام میں اس بات کو صراحت کے ساتھ بیان کیا ہےکہ حضرت عیسی ع نے ظلم ، امتیازی سلوک اور ناانصافی کے خلاف جو آواز بلند کی تھی اور امن ، بھائی چارے ، توحید ، عدل و انصاف اور ظلم کے مقابلے کی جو دعوت دی تھی صدیاں گزرنے کے باوجود آج کے انسان کو اس کی شدید ضرورت ہے۔ جناب علی لاریجانی نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ آئندہ برس میں توحیدی ادیان میں پاۓ جانے والے مشترکات اور ان کے باہمی گہرے تعلقات کی بدولت دنیا دوستی ، انصاف اور بھائی چارے سے لبریز ہوجاۓ گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110