20 دسمبر 2010 - 20:30

ہالینڈ نے امریکا پر واضح کردیا تھا کہ ایران کے ایٹمی تنازع سے نمٹنے کیلئے یورپی یونین متحد نہیں ۔

ابنا: اٹھائیس جولائی دو ہزار نو کو واشنگٹن میں اسسٹنٹ سیکریٹری آف بیورو Philip H. Gordon نے سفارتی تار میں ہلیری کلنٹن کی اُن کے ڈچ ہم منصب Maxime Verhagen سے ملاقات کی تفصیل لکھی ہے ۔ ایران کے معاملے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈچ وزیر خارجہ میکسیم نے تجویز پیش کی کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کاؤنسل نے ایران کے خلاف اقدامات کرنے میں عزم کا اظہار نہ کیا تو اتحادی ممالک آپس میں بیٹھ کر کوئی حل تلاش کریں ۔ ڈچ وزیر خارجہ نے زور دیا کہ یورپی یونین اور امریکا کو مل کر ایران کیخلاف کوئی قدم اٹھانا چاہئے لیکن انھوں نے یہ بھی واضح کردیا کہ یورپی یونین ایران کے معاملے پر متحد نہیں ۔ امریکا اور یورپ کو ایران پر پابندیوں سے متعلق کوئی بھی قدم ایک ساتھ اٹھانا ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

/110