اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق کل صبح جنوب مشرقی شہر چابہار کی مسجد امام حسین (ع) کے قریب ہونے والی دہشت گردانہ کاروائی میں رسول اللہ (ص) کے فرزند امام حسین (ع) کے کئی عزادار شہید اور متعدد زخمی ہوئے اور اس کے بعد شیطانی ٹولے نے اس کاروائی کی ذمہ داری قبول کرلی۔ مشرق وسطی میں دہشت گردی کے شعبے میں کئی برس تک مصروف کار رہنے والے امریکی صحافی نیر روزن (Nir Rosen) نے ایران کی مہر نیوز ایجنسی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا: میں امریکہ کی طرف سے جنداللہ کی حمایت کے امکان کو مسترد نہیں کرتا لیکن یہ بات یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ "سعودی حکمران ایران میں اس ٹولے کی حمایت کرتے ہیں"۔روزن کا کہنا تھا: سعودی حکمرانوں نے مجھ سمیت کئی دیگر محققین اور صحافیوں سے کہا ہے کہ "ایران میں اقلیتوں کی مدد کرنا، اس ملک کی حکومت کو کمزور کرنے کا واحد راستہ ہے!"۔انھوں نے امریکہ کی جانب سے اس ٹولے کی حمایت کے امکان کے بارے میں کہا: بہت قوی امکان ہے کہ واشنگٹن بھی اس دہشت گرد ٹولے کی حمایت کررہا ہو لیکن اس بھی زیادہ قوی امکان یہ ہے کہ "امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب اس حوالے سے قریبی تعاون کررہے ہیں اور یہ تینوں مل کر ایران کے اندر تخریبکاری اور سبوتاژ کی کاروائیوں کی سرپرستی کررہے ہیں"۔ روزن نے ریگی ٹولے کے اسلامی نام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: یہ ایک تشہیراتی نام ہے اور زرقاوی اور دیگر دہشت گرد "جو اپنے آپ کو اللہ کے سپاہی" کہتے تھے، اللہ کی بندوں کے لئے سب سے زیادہ نقصان دیتے رہے ہیں اور اس قسم کے لوگ اب بھی انسانوں کے سب سے بڑے دشمن ہیں اور سب سے زیادہ یہی لوگ انسانوں کو قتل کردیتے ہیں چنانچہ انھوں نے کہا کہ اس ٹولے کو "طاقت و دولت کے سپاہی" جیسا نام دینا زیادہ مناسب ہوگا۔ .....
/110