15 دسمبر 2010 - 20:30

ہم چابہار میں ہونے والے بزدلانہ حملے اور ہر قسم کی دہشت گرادنہ کاروائیوں کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور اس المناک سانحے پر حضرت بقیة اللہ الاعظم (عج) اور رہبر مسلمین حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نیز شہداء کے لواحقین کی خدمت تبریک و تعزیت پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اس حادثے کے زخمیوں کو پرودگار عالم بحق حسین (ع) شفا کامل و عاجل عنایت فرمائے۔

لبیک یا حسین (ع)ایک ایسی حالت میں کہ دنیائے اسلام نواسہ رسول (ص) حضرت امام حسین ع کی عزاداری اور سوگ منارہا ہے عالمی استکبار نے اپنے ایجنٹوں کے ذریعے ایران کے شہر چابہار میں عزاداران امام مظلوم (ع) پر حملہ کیا ہے اور خبروں کے مطابق اس حملے میں تیس سے زائد عزادار شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ ایرانی شہر چابہار اور پاکستان میں ہونے والے خودکش حملے ایک ہی سوچ اور ایک ہی قسم کے افراد کا کام ہے جو عالمی استکبار خصوصا امریکہ اور اسرائیل کے ایجنٹ ہیں۔ ان احمق اور بے دین استعماری ایجنٹوں اور ان کے آقاﺅں کو سمجھ لینا چاہیے کہ امت مسلمہ ان حملوں سے ہرگز خوفزدہ نہیں ہے اور نہ ہوگی۔عزادار ہزاروں بار نواسۂ رسول (ص) کی عزاداری پر قربان ہونے کو تیار ہیں ۔ہم چابہار میں ہونے والے بزدلانہ حملے اور ہر قسم کی دہشت گرادنہ کاروائیوں کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور اس المناک سانحے پر حضرت بقیة اللہ الاعظم (عج) اور رہبر مسلمین حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نیز شہداء کے لواحقین کی خدمت تبریک و تعزیت پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اس حادثے کے زخمیوں کو پرودگار عالم بحق حسین (ع) شفا کامل و عاجل عنایت فرمائے۔ مرکزی دفتر مجلس وحدت مسلمین ـ اسلام آباد ـ پاکستان....../110