ابنا: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری اعداد و شمار کے مطابق، رواں مالی سال جولائی تا نومبر2010۔74 کروڑ58 لاکھ ڈالر کی مجموعی غیرملکی سرمایاکاری ہوئی۔ گزشتہ سال اسی عرصے میں1 ارب4 کروڑ17 لاکھ ڈالر کی غیرملکی سرمایاکاری آئی تھی۔ اسی عرصے میں براہ راست غیرملکی سرمایاکاری21.5 فی صد کمی کے بعد57 کروڑ33 لاکھ ڈالر اور اسٹاک مارکیٹ میں سرمایاکاری44.2 فی صد کمی کے بعد17 کروڑ74 لاکھ ڈالر ہوگئی۔تجزیہ کاروں کے مطابق، غیرملکی سرمایاکاری میں کمی کی وجہ غیریقینی سیاسی صورت حال اور امن و امان کی خراب صورت حال ہے۔........
/110