ابنا: یادرہے امریکی وزیرجنگ نے خلیج فارس کے بعض ملکوں کے دورے میں الزام لگایا تھا کہ ایران کی پالیسیاں سب کے لئے تشویش کا باعث ہیں۔ بریگيڈیر جنرل احمد وحیدی نے کہا کہ ایران کی پالیسیاں امن پسند اور علاقے میں استحکام لانے والی ہیں اور یہ امریکہ ہے جو اپنی جنگ پسندانہ اور تسلط پسندانہ نیز مداخلت پسندانہ پالیسیوں سے دنیا خاص طور سے خلیج فارس میں کشیدگي اور بدامنی پیدا کر رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ خطے کے ملکوں کے ساتھ ایران کے تعمیری تعلقات ہیں اور یہ امریکہ کے جنگ پسند حکام ہیں جو بے بنیاد اور تفرقہ انگيز مسائل چھیڑ کر علاقے کے ملکوں کے اچھے تعلقات کو خراب کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ علاقے کے لوگ طاقتور اسلامی جمہوریہ ایران سے نہیں ڈرتے بلکہ امریکہ کی جنگ پسند حکومت سے خائف ہيں جس نے عراق و افغانستان پرجنگيں تھونپ کر اور صہیونی ریاست کی غیر مشروط حمایت کرکے لاکھوں انسانوں کو اپنی جنگ پسندی کی بھینٹ چڑھایا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔
/110