ابنا: انھوں نے کہا کہ جینوا مذاکرات چند لحاظ سے اہمیت کے حامل ہیں ایک یہ ہے کہ مغربی ممالک نے ماضی کے اشتبہات اور غلطیوں کو درک کرلیا ہے اور انھوں نے مذاکرات کو جدید راستہ پر لانے کی کوشش کی۔جلالی نے تاکید کی دوسرا امر جو قابل توجہ ہے وہ یہ ہے کہ ایرانی وفد نے بھی اس اجلاس میںفریق مقابل کو ایرانی قوم کے مسلم ایٹمی حقوق پر بات کرنے کی اجازت نہیں دی ۔ انھوں نے کہا اگلے مرحلے کے مذاکرات کا استنبول میں منعقد ہونا بھی ایک بڑی کامیابی ہے، انھوں نے کہا کہ یورپی یونین کی خآرجہ پالیسی کی سربراہ کتھرین ا یشٹن کا اجلاس میں حاصل ہونے والے اتفاق سے ہٹ کر بات کرنا غیر اخلاقی اقدام تھا جس کی اسے اصلاح کرنی چاہیے۔.............
/110