8 دسمبر 2010 - 20:30

جولائی میں ڈیوڈ کیمرون نے جولائی میں پاکستان کو دہشتگردی کو فروغ دینے والا ملک قرار دیا تھا۔

برطانوی وزیرِ اعظم ڈیوڈ کیمرون آج کل پاکستان کے ہمسایہ ملک افغانستان کے دورے پر ہیں اور برطانوی میڈیا سے جاری ہونے والی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق وہ پاکستا ن کے دورے پر بھی جانا چاہتے تھے تاہم پاکستانی حکومت نے ان کی اس خواہش کو اہمیت نہیں دی۔ذرائع کے مطابق برطانوی وزیرِ اعظم ڈیوڈ کیمرون پاکستان کا دورہ کرکے دونوں ممالک کے درمیان پیچیدہ تعلقات کو بہتر بناناچاہتے تھے تاہم صورتحال اس وقت مزیدخراب ہوگئی جب پاکستان کے وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی نے ان کی یہ خواہش مسترد کردی۔اندورنی ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات کے حساب سے ڈیوڈ کیمرون پاکستان سے ہوتے ہوئے افغانستان جانا چاہتے تھے تاہم پاکستانی وزیرِ اعظم نے یہ موقف اپناتے ہوئے کہ وہ نہیں چاہتے کیمرون کا دورہِ پاکستان افغانستان کے دورے سے منسوب ہو، انکے دورے کی خواہش مسترد کردی۔واضح رہے کہ گذشتہ کچھ عرصے سے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلقات کڑواہٹ کا شکار ہیں جس کی بنیادی وجہ جولائی میں ڈیوڈ کیمرون کی جانب سے دیا جانے والا بیان ہے جس میں انہوں نے پاکستان کو دہشتگردی کو فروغ دینے والا ملک قرار دیا تھا۔  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110