27 نومبر 2010 - 20:30

دہشت گردی، مزارات کی بے حرمتی اور مہنگائی کے خلاف سنی اتحاد کونسل کی اسلام آباد سے نکالی گئی ریلی جی ٹی روڈ پر لاہور کی جانب روانہ ہوگئی۔

ابنا: دہشت گردی، مزارات کی بے حرمتی اور مہنگائی کے خلاف سنی اتحاد کونسل کی ریلیگزشتہ روز اسلام آباد میں قائد اعظم یونیورسٹی روڈ سے شروع ہوئی تھی، جلوس راول ڈیم چوک اور فیض آباد کے راستے مری روڈسے ہوتاہوا راولپنڈی شہر میں داخل ہوا، سواں پل پہنچنے پر پولیس نے کنٹینرز لگا کر شرکا کو لاہور کی جانب جانے سے روک لیا جس پر مظاہرین اور پولیس کے درمیان تصادم ہوا، مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ کی اور لاٹھی چارج کیا۔
مظاہرین نے سواں پل پر رات گئے تک دھرنا دیا تاہم رات گے پولیس نے کنٹینرز ہٹا دیے اور سنی اتحاد کونسل کی ریلی جی ٹی روڑ پر لاہور کی جانب رواں ہے۔ 
سنی اتحاد کونسل کا پاکستان بچاؤ لانگ مارچ لاہور کی جانب رواں دواں 
مزارات پر حملوں اور ملک میں بدامنی کے خلاف سنی اتحاد کونسل کا پاکستان بچاؤ لانگ مارچ گجرات سے وزیرآباد کیلئے روانہ ہوگیا ہے اور پنجاب کے مختلف شہروں سے ہوتا ہواداتا دربار لاہور پہنچے گا۔
گجرات میں اتحاد کے مرکزی قائدین صاحبزادہ فضل کریم ،حاجی حنیف طیب اور سنی اتحاد دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔
لانگ مارچ گزشتہ روز حضرت بری امام کے مزار سے شروع ہوا تھا اور تقریباً 24گھنٹے کا سفر طے کرکے گجرات پہنچا، جہاں سیکڑوں افراد نے ان کا استقبال کیا۔
اس موقع پر صاحبزادہ فضل کریم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا لانگ مارچ پاکستان کے تحفظ کیلئے ہے اورتمام تر رکاوٹوں کے باوجود یہ لانگ مارچ جاری رہے گا۔ گجرات سے لانگ مارچ کی اگلی منزل وزیرآباد ہوگی،قافلے کا اگلا پڑاؤ گوجرانوالہ میں ہوگا، جہاں لانگ مارچ کے شرکاء کیلئے استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا ہے۔ 

۔۔۔۔۔۔۔

/110