21 نومبر 2010 - 20:30

سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ فضل کریم نے کہا ہے کہ اگر توہین رسالت کی مرتکب آسیہ کو معافی دی گئی تو سخت احتجاج اور اسمبلیوں کا گھیراؤ کریں گے۔

گوجرانوالہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صاحبزادہ فضل کریم نے کہا کہ صدر پاکستان اور گورنر پنجاب کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ اللہ تعالیٰ کی حدود کو توڑیں۔صرف مغربی ریاستوں کو خوش کرنے کیلئے ایسا کیا جارہا ہے۔ توہین رسالت کی مرتکب آسیہ کو معافی دی گئی تو ہائی کورٹ کی توہین کے مترادف ہے، جس پر سنی اتحاد کونس احتجاج کرے گی اور اسمبلیوں کا گھیراؤ کرے گی۔ کسی چور لٹیرے یا دہشت گرد کو حکومت عدالت میں نہیں لاسکے الٹا گستاخی رسول کرنے والوں سے حکومتی عہدیداران جیلوں میں جا کر مل کر رہے ہیں۔پریس کانفرنس کے بعد صاحبزادہ فضل کریم نے حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور صدر پاکستان اور گورنر پنجاب کے خلاف نعرے بازی کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

/110