21 نومبر 2010 - 20:30

وزیرداخلہ سندھ ذوالفقارمرزانے کہاہے کہ عدالتوں،اسپتالوں، اسمبلی بلڈنگ سمیت دیگرعوامی مقامات کوخطرہ ہے۔

ان کا کہناہے کہ وہ اب بھی اس موقف پرقائم ہیں کہ عدالتیں دہشت گردوں کوریلیف فراہم کررہی ہیں۔سندھ اسمبلی میں اسمبلی بلڈنگ اور اراکین اسمبلی کی حفاظت کیلئے جائزہ اجلاس ہوا،جس میں اسپیکرنثاراحمدکھوڑو،وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹرذوالفقارمرزا،سی سی پی اوکراچی فیاض لغاری اور اعلیٰ پولیس افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے بعدمیڈیا سے گفتگومیں وزیرداخلہ سندھ نے کہاکہ عدالتوں،اسپتالوں ،اسمبلی بلڈنگ سمیت دیگر عوامی مقامات کو خطرہ ہے جبکہ اسپیکر نثارکھوڑو نے کہاکہ سندھ اسمبلی بلڈنگ کونقصان پہنچانے کی کوئی دھمکی نہیں ملی تاہم کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے قبل ممکنہ حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی کوشش کررہے ہیں ۔ 

۔۔۔۔۔۔۔

/110