ایمنسٹی انٹرنیشنل نے یورپی حکومتوں سے ان ملزمان کے لیے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔ پولینڈ اور دیگر ممالک پر الزام لگایا گیا تھا کہ انہوں نے سی آئی اے کی ایماء پر خفیہ جیلیں بنائی تھیں۔دہشت گردی کے ملزمان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ انہیں بیرون ملک لے جا کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور ان میں سے کچھ لاپتہ ہو گئے۔متعدد یورپی ممالک پر الزام لگایا کہ انہوں نے امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کی ایماء پر خفیہ جیلیں بنائیں یا پھر انہوں نے سی آئی اے کی طرف سے ملزمان کی مختلف ممالک میں منتقلی کے دوران اپنے ہوائی اڈے استعمال کرنے کی جازت دی تھی۔ایمنسٹی انٹرنیشنل نے پیر کو دہشت گردی کے ملزمان کو غیر قانونی حراست میں رکھنے میں یورپی ممالک کی طرف سے سی آئی اےکی مدد کے بارے میں ’بڑھتے ہوئے شواہد‘ کے بارے میں کھلے رازکے نام سے ایک رپورٹ مرتب کی ہے۔ امریکہ اور یورپی یونین کے ممالک انسانی حقوق کی خود خلاف ورزي کرتے ہیں اور دوسرے ممالک کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا پروپیگنڈہ کرتے رہتے ہیں۔
.......
/110