10 نومبر 2010 - 20:30

عراق میں انتخابات کے 250 دن کےبعد سیاسی جماعتیں قومی حکومت تشکیل دینے پر رضامند ہوگئی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق عراق میں جاری سیاسی بحران ختم ہو رہا ہے اور تین روزہ مذاکرات کے بعدملک کے بڑے سیاسی دھڑے مخلوط حکومت بنانے پر رضامند ہوگئے ہیں۔
واضح رہے کہ عراق میں آٹھ ماہ قبل انتخابات کے بعد کسی جماعت کی جانب سے واضح اکثریت نہ لینے کی وجہ سے سیاسی خلا پیدا ہوگیا تھا جس کے بعد ملک میں پر تشدد واقعات میں اضافہ ہوا۔
اس رپورٹ کے مطابق جمعرات کو عراقی پارلیمنٹ کا اجلاس ہوگا جس میں نئے اسپیکر کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔
اسی اثناء میں سیاسی جماعتیں طالبانی کو صدارت اور نوری مالکی کو وزير اعظم کے عہدے پر برقرار رکھنے پر رضامند ہوگئی ہیں۔

........

/110