10 نومبر 2010 - 20:30

امریکا کی جانب سے بھارت کو سلامتی کونسل کی مستقل نشست دلانے کی حمایت کے بعد بھارت عنقریب سلامتی کونسل میں مستقل نشست حاصل کرلے گا۔

یہ دعویٰ جاپان اور بھارت تعلقات کے ماہر ایمائی سساکی نے گزشتہ روز جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہا کہ جاپان پہلے ہی بھارت کے لئے سلامتی کونسل کی مستقل نشست کا حامی ہے جب کہ بھارت بھی جاپان کے لئے سلامتی کونسل کی مستقل نشست کی حمایت کرتا ہے۔ ایمائی سساکی کے مطابق جاپان اور بھارت کو سلامتی کونسل کی مستقل نشست کے حصول کے لئے پڑوسی ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو معمول پر لانا پڑے گا جبکہ پڑوسی ممالک کے ساتھ تنازعات کو بھی نمٹانا ہو گا۔ ایمائی سساکی کے مطابق بھارت کو سلامتی کونسل کی مستقل نشست کے حصول سے قبل پاکستان کے ساتھ کشمیر کے مسئلے کا جبکہ چین کے ساتھ جموں اور لداخ کے مسئلے کا تصفیہ کرنا پڑے گا جبکہ جاپان کے بھی چین کے ساتھ ساحلی جزیروں جبکہ روس کے ساتھ بھی دو جزیروں پر تعلقات کشیدہ ہیں؛ لہٰذا اگر بھارت اور جاپان اپنے علاقائی مسائل کو حل کر لیتے ہیں تو یہ نہ صرف عالمی امن کے لئیے بہتر ہوگا بلکہ سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کو بھی سلامتی کونسل میں دو اہم عالمی ممالک کی آمد قابل قبول ہوگی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110