پاکستان سے عسکریت پسندوں کو حاصل کرنے کے لیے بھاری قیمت ادا کی ۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بش نے اپنی نئی یاداشتوں کی کتاب فیصلے کے نکات "Decision Points" میں اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ اس کے پاکستان اور اس کے سابق فوجی رہنما پرویز مشرف کے ساتھ تعلقات ’پیچیدہ‘ تھے جنہوں نے گیارہ ستمبر کے امریکا پر حملوں کے بعد امریکا کی حمایت کا وعدہ کیاتھا۔
بش نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ پاکستان سے عسکریت پسندوں کو لینے کے لیے پاکستان کو بھاری قیمت دی اور امریکی و اتحادی فورسز نے افغان سرحد کے پار بھرپور کارروائیاں کیں۔
بش کہتے ہیں کہ وقت گزرنے کے ساتھ ان پر واضح ہو گیا کہ مشرف کبھی بھی وعدے پورے نہیں کریں گے۔
........
/110