8 نومبر 2010 - 20:30

کربلائی معلی اور نجف اشراف میں دو بم دھماکوں میں 13 ایرانی زائرین شہید اور 28 دیگر زخمی ہوگئے ہیں/ کل کے دن کو ایرانی زائرین کے لئے خونی دن کا لقب دیا گیا ہے۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق کربلائے معلی اور نجف اشرف میں دہشت گردوں کے دو بم دھماکوں میں 13 ایرانی زائرین سمیت متعدد افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔ پہلا دھماکہ؛ کل 9 بجی صبح - کربلائی معلیکل 9 بجی صبح کربلا کی مقدس شہر میں داخلی کی راستی میں ہی ایک دھماکہ ہوا جس میں سات ایرانی زائرین سمیت 10 افراد شہید اور 38 افراد زخمی ہوئے۔ یہ دھماکہ باب الطویریج کے علاقے میں ہوا.یہ دھماکہ ایرانی زائرین کی بس میں ہوا جس میں ایرانی شہر "برازجان" کے زائرین سوار تھے۔ زائرین کا یہ قافلہ ایران سے شام کے راستے عراق پہنچا تھا اور کربلائے معلی میں جب زائرین بس سے اترے تو دہشت گردوں نے موقع سے فائدہ اٹھا کر بس میں ایک بم رکھا اور جب زائرین گاڑی میں سوار ہوئے تو بم دھماکے سے پھٹ گیا۔ اس بس میں خواتین اور بچوں سمیت 38 زائرین سوار تھے۔

پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق کربلا کا دھماکہ بعثی عناصر اور وہابی تکفیریوں کی مشترکہ دہشت گردی کا نتیجہ تھا؛ عراقی پولیس نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کا نشانہ ایرانی زائرین ہی تھے۔ 60 کلوگرام ٹی این ٹیتاہم دھماکے کی نوعیت کے بارے میں کربلائے معلی کے گورنر «آمال الدین الہر» کا موقف مختلف تھا. انھوں نے اسپتالوں میں داخل کئے جانے والے زخمیوں کی عیادت کرتے وقت کہا: سابقہ بعثی حکومت کے باقیات نے 66 کلوگرام ٹی این ٹی کی حامل کار کو دھماکے سے اڑایا جس کا نشانہ بے گناہ افراد اور ائمہ معصومین علیہم السلام کے زائرین تھے۔ انھوں نے کہا کہ ان حملوں میں ملوث افراد کا سراغ لگانے کی کوششیں ہورہی ہیں اور انہیں گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے گی البتہ پولیس دہشت گردوں کے حامیوں اور انہیں مدد دینے والوں کا سراغ لگانی کی کوشش کررہی ہے۔دوسرا دھماکہ - ایک بجے دوپہر - نجف اشرف میں پہلے دھماکے کے چند ہی گھنٹے بعد نجف اشرف میں ایرانی زائرین کی حامل بس کے قریب کار بم دھماکہ ہوا جس میں 6 ایرانی زائرین شہید اور 16 افراد زخمی ہوگئے۔  یہ دھماکہ مقامی وقت کے مطابق ایک بجے دوپہر ہوا جس کی وجہ سے تین بسوں میں آگ لگ گئی اور انہیں شدید نقصان پہنچا۔ نجف کونسل کے رکن «خالد الجشعمي»‌ کے مطابق "ظہر کے وقت، نجف کے قدیمی علاقے "خیابان الرسول" میں کھڑی بارود سے بھری ہوئی کار زائرین کی بسوں کے قریب دھماکی سے پھٹ گئی جس کے نتیجے میںں 6 ایرانی زائرین سمیت آٹھ افراد شہید اور 16 افراد زخمی ہوگئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110