ویب سائٹ پیغام میں القاعدہ کی یمنی تنظیم نے صدر اوباما کو مخاطب کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ایک سال میں تین بار امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا اور یہ سلسلہ جاری رکھتے ہوئے امریکا کے اتحادیوں کیخلاف بھی کارروائیاں کرینگے۔پیغام میں القاعدہ نے پارسل بم سازش ناکام بنانے میں مدد پر سعودی عرب کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایااور تین ستمبر کو دبئی میں امریکی پارسل ڈلیوری فرم کے طیارے کے کریش کی ذمہ داری بھی قبول کی۔اُدھر یمنی وزیر ٹرانسپورٹ ابراہیم الوزیر کا کہنا ہے کہ ملک سے باہر بھیجے جانے والے تمام کارگو کی چیکنگ عالمی معیار کے مطابق کی جاتی ہے اور دھماکا خیز مواد چیک کرنے والی مشینوں کے علاوہ پارسلز کی دیگر طریقوں سے بھی جانچ پڑتال ہوتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/110
حقیقت سے بہتر آگہی کے لئے ضرور مطالعہ فرمائیں:
- دہشت گرد ٹولے عالم مغرب کی خدمت میں / متعلقہ لنکس
- آشوب زدہ فرانس سے بن لادن کی ہمدردی