چار نومبر وہ تاریخی دن ہے جب ایران کے اسلامی انقلاب کی کامیابی کے چند ماہ بعد چار نومبر 1979 کو تہران کی مختلف یونیورسٹیوں کے طلباء نے امریکی سفارتخانے کی جاسوسی پر مبنی کاروائیوں سے تنگ آکر تہران میں موجود امریکہ کے وسیع و عریض سفارتخانے پر دھاوا بول دیا ۔ایران میں ہرسال اس تاریخی دن کو یاد رکھنے کے لئے انتہائی جوش و خروش کے ساتھ " استعمار سے مقابلے کے دن " سے موسوم یہ دن منایا جاتا ہے ۔ چار نومبر کے دن عین اس وقت جب 1979 میں یونیورسٹی طلباء نے امریکی سفارتخانے پر دھاوا بول کر اس پر قبضہ کیا تھا تہران کی مختلف یونیورسٹیوں ، کالجوں اور اسکولوں کے طلباء سابق امریکی سفارتخانے کی اس عمارت کے سامنے جمع ہوتے ہیں اور مردہ باد امریکہ کے فلک شگاف نعروں سے امریکہ سے اپنی نفرت اور بے زاری کا اعلان کرتے ہیں یہاں پر اس بات کا ذکر انتہائی ضروری ہے کہ جب 1979 میں طلباء نے امریکی سفارتخانے پر قبضہ کیا اور اس وسیع و عریض عمارت کے خفیہ کمروں اور وہاں موجود جاسوسی کے آلات نیز اسلامی جمہوریۂ ایران اور دوسرے ممالک کے بارے میں انجام دی گئین جاسوسی کی کاروائیوں پر مبنی دستاویزات دیکھیں تو اس دن سے امریکی سفارتخانے کا نام جاسوسی کا اڈہ پڑگیا۔ایران میں آج کوئی بھی اس عمارت کو سابق امریکی سفارتخانہ نہیں کہتا بلکہ ٹیکسی ڈرائیور سے لیکر اعلی سرکاری و غیر سرکاری حلقوں میں اس عمارت کو لانہ جاسوسی یعنی جاسوسی کے اڈے سے یاد کیا جاتا ہے ۔ بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کو جب امریکی سفارتخانے پر طلبہ کے قبضے کی خبر دی گئی تو آپ نے اس اقدام کو دوسرے انقلاب سے تعبیر کیا ۔رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے گزشتہ روز ایک خطاب میں چار نومبر کی تاریخ کو ایک طرف امریکی کی توسیع پسندی و شاہی طاغوتی حکومت کی وابستگي اور دوسری طرف ایران کے جوانوں کی استقامت ، بصیرت پر استوار ایمان ،شجاعت ، جرات اور ہمت کی علامت قرار دیا۔ آپ نے فرمایا امریکہ نے کبھی بھی ایران کے ساتھ تعلقات کو بحال کرنے کی کوشش نہیں کی بلکہ وہ حاکم و رعایا جسے تعلقات چاہتا تھا تا کہ قوموں کی دولت کو لوٹ سکے اور اگر امریکہ کے مقابلے میں ڈٹا نہیں جائے گا تو وہ پوری ایک قوم کی عزت و شرف کو بھی پامال کرنے سے باز نہیں آئے گا۔ایران میں آج بھی یہ دن پورے جوش و خروش سے منایا گیا اور جس طرح انیس سو اناسی کے جوانوں نے امریکہ کے سفارتخانے پر قبضہ کرکے امریکہ کے انسان دشمن چہرے سے نقاب اٹھایا تھا آج اکتیس سال بعد اسلامی انقلاب کی موجودہ نسل نے مردہ باد امریکہ اور مردہ باد استعمار کے نعروں سے انیس سو اناسی میں طلبہ کے امریکی سفارتخانے پر قبضے کے اقدام کی بھرپور تائید کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
/110
- تصویری رپورٹس:
- تہران میں 13 آبان اور یوم طلباء کو جوش و خروش کے ساتھ منایا گيا// (1)
-ایران میں سامراجی طاقتوں کے خلاف 13 آبان جوش و خروش کے ساتھ منایا گيا// (2)
- ایران میں سامراجی طاقتوں کے خلاف 13 آبان جوش و خروش کے ساتھ منایا گيا// (3)