3 نومبر 2010 - 20:30

ایران کے شہر مریوان میں برطانیہ کے زرخرید چار دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گيا جو اب تک پانچ افراد کو قتل کر چکے ہیں۔

ایران کی انٹیلی جنس وزارت نے ان افراد کی گرفتاری کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے قبضے سے بہت سا اسلحہ اور ان کے دہشت گرد گروہ کے بارے میں دستاویزات برآمد ہوئی ہیں۔ گرفتار شدہ افراد نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے پانچ سال کے دوران پانچ افراد کو قتل کیا ہے اور اس کے بدلے انہیں بیس ہزار ڈالر کی رقم دینے کا وعدہ کیا گيا تھا لیکن ابھی تک انہیں صرف آٹھ ہزار ڈالر ملے ہیں۔ انہوں نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ عراق کے علاقے سلیمانیہ میں جلیل فتاحی نام کا ایک شخص انہیں احکامات دیتا تھا جو اس وقت برطانیہ میں مقیم ہے۔ فتاحی دہشت گرد گروہ کوملہ کا ایک سرغنہ ہے جس نے انیس سو اناسی سے ایران کے مغربی علاقوں میں دہشت گردی کی سینکڑوں کارروائیاں کروائی ہیں۔ انٹیلی جنس کی وزارت کے مطابق گرفتار ہونے والے دہشت گردوں کے نام مجید بختیار ، ہزیر ابراہیمی، لقمان مرادی اور زنیار مرادی ہیں اور وہ خود بھی کوملہ دہشت گرد گروہ کے رکن ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

/110